6 سالہ پاکستانی نژاد بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب

حمزہ شہزاد مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین ماہرین کی فہرست میں شامل ہوگیا


INP May 19, 2015
حمزہ کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے جو فروری 2011 میں لندن منتقل ہو گئے تھے،فوٹو: فائل

6 سالہ پاکستانی بچے حمزہ شہزاد نے مائیکروسافٹ امتحان پاس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی بچے حمزہ شہزاد نے اس عمر میں کمپیوٹر کی دنیا کا ایک اعلیٰ ترین امتحان پاس کرلیا جوعام طور پربالغ افراد کے ہی بس کی بات ہوتی ہے۔

6 سالہ حمزہ شہزاد جو کہ مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین ماہرین کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ ڈھائی سال کی عمر میں اپنا پہلا لیپ ٹاپ پانے والے حمزہ کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے جو فروری 2011 میں لندن منتقل ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں