جنوبی کوریا اور بھارت میں 10 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

ایک بلین ڈالر کا ڈیولپمنٹ فنڈ قائم ہوگا، مودی کی خاتون صدر سے ملاقات


News Agencies May 19, 2015
بھارتی خارجہ پالیسی کی بنیاد انسانی ہمدردی ہے، بھارتی کمیونٹی سے مودی کا خطاب۔ فوٹو: فائل

MULTAN: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیؤل آمد پر دونوں ممالک کے مابین 10 ارب ڈالر مالیت کا دوطرفہ دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی حکمت عملی اور مالیات کی وزارت اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک ایک بلین ڈالر مالیت کا ایک اکنامک ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کرے گا اس کے علاوہ 9 بلین ڈالر بطور ایکسپورٹ کریڈٹ یا برآمد کے لیے قرضہ نئی دہلی حکومت کو فراہم کیا جائیگا تاکہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط تر بنایا جا سکے، نریندر مودی متعدد ایشیائی ممالک کے دورے کے بعد پیر کے روز جنوبی کوریا پہنچے جہاں انھوں نے خاتون صدر پاک گن ہے سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں سیؤل میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا ہے کہ انسانیت انکی حکومت کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے جس کی واضح مثال بھارت کی یمن سے پاکستانی شہریوں کے انخلا میں معاونت ہے۔ مودی نے جنوبی کوریا میں سیؤل کے قومی قبرستان کا دورہ کیا اور سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، نریندر مودی نے قومی قبرستان میں پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔