وزیراعظم کے سال میں 9 غیرملکی دوروں پر ساڑھے 11 کروڑ خرچ ہوئے

دسمبرکے بعد نان مشین ریڈایبل پاسپورٹس قبول نہیں ہوں گے، قومی اسمبلی میں جواب

سال2012,13 کے مقابلے میں سال 2013,14 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں2.75 فیصد اضافہ ہوا ہے، خرم دستگیر. فوٹو:فائل

FAISALABAD:
پیر کے روز قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے رواں سال 9غیر ملکی دورے کیے جن پر11 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔


وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے بتایاکہ اس وقت دنیا کے 28 ممالک میں ہمارا مشین ریڈایبل پاسپورٹ استعمال ہو رہاہے جبکہ75 ممالک میں یہ اسکیم لاگو نہیں،دسمبر 2015 کے بعدنان مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس قابل قبول نہیں ہونگے، بیرون ملک ایک غیر پاکستانی کوعارضی پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،روس کے صدر جلد پاکستان کادورہ کرینگے وزیراعظم نوازشریف نے انہیں دورے کی دعوت دی ہے جوا نھوں نے قبول کررکھی ہے،وزیرتجارت نے بتایاکہ رواں سال میں درامدی بل34 بلین امریکی ڈالرہے اورمذکورہ مدت کے دوران تجارتی خسارہ16.1 بلین امریکی ڈالر ہے۔

عبدالقادربلوچ نے بتایا کہ فاٹا میں واپس جانے والے اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی اب تک ایجنسی وارکل تعداد 1,91,183 ہے۔ وزیر ٹیکسٹائل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران کاٹن کی اوسط درآمدات 170 کلوگرام کی1.77ملین گانٹھیں302000 میٹرک ٹن ہیں، ساجداحمد کے سوال کے جواب میں وزیرتجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ سال2012,13 کے مقابلے میں سال 2013,14 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں2.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story