لاہور بھارت سے آنے والے تجارتی سامان سے جاسوسی کے آلات برآمد

حساس اداروں نے سامان اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک October 12, 2012
ابتدائی معلومات کے مطابق سامان میں آواز ریکارڈ کرنے والے آلات موجود تھے۔ فوٹو محمد جاوید

واہگہ بارڈر پربھارت سے آنے والی تجارتی سامان سے جاسوسی کے آلات برآمد کرلئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پربھارت سے آنے والی ٹماٹروں کی پیٹیوں سے جاسوسی کے آلات برآمد کئے گئے، ذرائع کے مطابق سامان میں موجود جاسوسی کے آلات حساس اداروں نے اپنے قبضے میں لے لئے ہیں تاکہ یہ بتا چلایا جاسکے کہ ان کو پاکستان لانے کا کیا مقصد تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق سامان میں آواز ریکارڈ کرنے والے آلات موجود تھے۔

حساس اداروں نے سامان اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ان کی شہریت اور شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں