سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر انتقال کرگئے

برہان محمد سانحہ نلتر میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور سنگاپور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے

سانحہ نلتر میں انڈونیشا کے سفیر کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئی تھیں فوٹو: فائل

KARACHI:
سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد سانحہ نلترمیں زخمی ہوئے تھے، حادثے کے باعث ان کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا تھا، وہ سنگاپور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ جہان فانی سے کوچ کرگئے۔


وزیراعظم نوازشریف کا انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کےایصال ثواب اورلواحقین کےلیےصبرکی دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے پاکستان اور نڈونیشا کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

واضح رہے کہ سانحہ نلتر میں انڈونیشا کے سفیر کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔
Load Next Story