زمبابوے کے خلاف شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

شعیب ملک،عمراکمل، بلاول بھٹی اور فاسٹ بولر محمد سمیع بھی ٹیم میں شامل۔


ویب ڈیسک May 19, 2015
احمد شہزاد، وہاب ریاض، انور علی، محمد رضوان، حماد اعظم، بلاول بھٹی اور مختار احمد شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت جب کہ سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شعیب ملک اور عمر اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ سلیکٹرز نے 5 سال بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کو بھی زمبابوے کے خلاف موقع دیا ہے۔ ڈومسٹک میچز میں کامیاب ہونے والی سیالکوٹ اسٹالیئنز کے جارح مزاج بلے باز نعمان انور کو بھی شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم کے خلاف 22 مئی سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، وہاب ریاض، انور علی، محمد رضوان، حماد اعظم، بلاول بھٹی اور مختار احمد شامل ہیں جب کہ جادوگراسپنر سعید اجمل، فاسٹ بولر عمر گل اور سہیل تنویر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 اور دوسرا 24 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹوں کی فروخت میں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں