ایگزیکٹ کمیونی کیشن کا معاملہ تحقیقات کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کےسپرد

یہ اہم معاملہ ہے اس لئے کمیٹی ایک ماہ میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت

نیویارک ٹائمز کی خبر میں صداقت محسوس ہوتی ہے، اعتزاز احسن فوٹو:فائل

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایگزیکٹ کمیونی کیشن کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا معاملہ تحقیقات کے لیےمعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپرد کردیا۔

چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس دوران سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ایگزیکٹ کے متعلق امریکا کے موقر روزنامے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر شرمناک ہے، یہ خبر ملک کے تمام اخبارات میں بھی شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوئی ہے، بد قسمتی سے یہ خبر پاکستانیوں سے متعلق ہے جس سے قوم کا سر ندامت سے جھک جانا چاہیے، شعیب شیخ اور کمپنی کو وضاحت کا حق حاصل ہے۔ معاملہ تحقیقات کےلیے کمیٹی کو بھیجا جائےاور اس بات کانوٹس لینا چاہیے کہ پاکستانی جعلسازی میں کتنی مہارت رکھتےہیں۔ چیرمین سینیٹ نے تحقیقات کےلیے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اس لئے کمیٹی ایک ماہ میں اس حوالے اپنی رپورٹ پیش کرے۔


واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائِع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ادارے ایگزیکٹ کا اصل کاروبار دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں فروخت کرنا ہے تاہم کمپنی نے اس خبر کو سازش اور مفروضے پر مبنی قرار دیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2qojz4_senate-on-axact_news
Load Next Story