افسروں کی ترقیوں کو صوبائیت کا رنگ نہیں دینا چاہیے وزیراعظم

اعلی عہدوں پرتعیناتی کیلئے سندھی، پنجابی، بلوچی اورپٹھان کونہیں بلکہ میرٹ کو دیکھنا ہے، نوازشریف


ویب ڈیسک May 19, 2015
اعلی عہدوں پرتعیناتی کیلئےسندھی،پنجابی،بلوچی اورپٹھان کونہیں بلکہ میرٹ کودیکھناہے،نوازشریف کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال. فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سول سروس میں ترقیوں کے معاملے کو صوبائیت کا رنگ نہیں دینا چاہیئے اور تیسرے درجے کے سفارشی افسر کو اول درجے پر ترجیح دینا ہماری پالیسی نہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q77/q77.webp

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض پر انھوں نے کہا کہ سول سروس میں ہونے والی ترقیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ہمیں عوام کے ساتھ انصاف کرنے کیلیے اصولوں پر عمل پیرا ہونا پڑیگا۔ بیورو کریسی میں ترقیوں کا تعلق صوبائیت سے نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے چیئرمین کو نہیں جانتا۔

https://img.express.pk/media/images/q126/q126.webp

وزیراعظم نے کہا کہ ایف اپی ایس سی کے قائم مقام چیئرمین پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایف پی ایس سی کے ممبر تعینات ہوئے۔ اب وہ قائم مقام چیئرمین کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ترقیوں کے معاملے کو ہم سیاست زدہ نہیں کرنا چاہتے۔ انھوں نے کہاکہ بیوروکریسی میں ترقیوں کے حوالے سے جب بھی میرے پاس معاملہ آئے گا میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔ خورشید شاہ بہت جلد گھبرا جاتے ہیں، انھیں سول سروس میں بھرتیوں کے معاملہ پر گھبرانا نہیں چاہیئے۔

https://img.express.pk/media/images/q225/q225.webp

نواز شریف نے کہا کہ عوام کے ساتھ انصاف میرٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہم نے اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کیں۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں