ایگزیکٹ نے پاکستان سے غداری کا عمل کیا اور حساس اداروں کی لاعلمی افسوس ناک ہے الطاف حسین
ایگزیکٹ کمپنی پرالزامات ثابت ہوجائیں تو تمام اعلیٰ عہدیداران کو گرفتار کیا جائے، قائد ایم کیوایم
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایگزیکٹ کمپنی کے حوالے سے امریکی اخبار کے انکشافات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ امریکی اخبار نے دماغ کے پرخچے اڑا دینے والا انکشاف کیاہے جب کہ پاکستان کے انتہائی حساس ترین اداروں کی اتنے بڑے اور گھناؤنے فراڈ سے لا علمی نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ تمام محب وطن پاکستانیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ اگر حقائق پر مبنی ہے تو یہ کہنا درست ہوگا کہ اس کمپنی نے یہ گھناؤنا عمل کرکے پاکستان میں رہ کر اسے ہی نقصان پہنچانے اور ملک سے غداری کا عمل کیا ہے۔
ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کمپنی پرالزامات ثابت ہوجائیں تو تمام اعلیٰ عہدیداران کو گرفتار کیا جائے جب کہ ان افراد کے پاسپورٹ ضبط کرکے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں اور ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا کر عبرتناک سزا دی جائے۔ الطاف حسین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ایگزیکٹ کے حوالے سے امریکی اخبار کی رپورٹ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qqdap_altaf-hussain_news