ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے میں ملوث اہم ملزمان گرفتار ڈی پی او سوات

گرفتارملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے, ڈی پی سوات

گرفتارملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے, ڈی پی سوات ۔ فوٹو آئی ایس پی آر

ڈی پی اوسوات کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے میں ملوث اہم ملزمان کوگرفتارکرلیا۔


ڈی پی اوسوات گل افضل کے مطابق حملے میں ملوث اہم ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں ان سےتفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس نے گرفتارملزمان کی تعداد تین بتائی ہے تاہم نام بتانے سے گریز کیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ عطااللہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔ کالعدم تحریک طالبا ن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگرملالہ بچ بھی گئی تو اسے دوبارہ حملے کانشانہ بنایا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story