ملالہ میری بیٹی کی طرح ہے اس کا علاج خود کراؤں گا صدر زرداری

ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر ملالہ کے اسکول سمیت دیگر گرلز اسکولوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے

صدر آصف علی زرداری نے ملالہ کے والد کو ٹیلی فون کرکے ملالہ کی خیریت دریافت کی ، فوٹو : فائل

صدر آصف علی زرداری نے ملالہ کے والد کو ٹیلی فون کرکے ملالہ کی خیریت دریافت کی ۔

صدر آصف علی زرداری نے ملالہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ میری بیٹی کی طرح ہے اس کا علاج خود کراؤں گا ۔


دوسری جانب وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے نے بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ملالہ پر حملہ دراصل ہماری سماجی اقدار پر حملہ ہے جس کی ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذمت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اورہم انتہا پسند عناصر کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی عالمی ذمہ داریوں کا بھر پور احساس ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story