ملالہ پرحملے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے وزیرخارجہ

ملالہ پر حملے کے سلسلے میں کئی گرفتاریاں ہوئی ہیں، یقین ہےجلد ملزموں کو گرفتار کرلیں گے۔ حنا ربانی کھر

ملالہ پر حملے کے سلسلے میں کئی گرفتاریاں ہوئی ہیں، یقین ہےجلد ملزموں کو گرفتار کرلیں گے۔ حنا ربانی کھر۔ فوٹو فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھرنےکہا ہے کہ ملالہ پرحملے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے۔


ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ شدت پسند ہیں، ملالہ یوسفزئی کےواقعےنےوہ کردکھایا ہے جو کئی فوجی آپریشن نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے دو راستے ہیں، ایک وہ جس کی ملالہ نمائندگی کرتی ہیں، اور دوسرا وہ جو دہشت گرد ہم پرمسلط کرنے کی کوشش میں ہیں، ملالہ پر حملے کے سلسلے میں کئی گرفتاریاں ہوئی ہیں، یقین ہےجلد ملزموں کو گرفتار کرلیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story