پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق

جائے وقوعہ سے شواہد اورعینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقییقات شروع کردی گئی ہیں،پولیس


ویب ڈیسک May 20, 2015
فائرنگ کے نتیجے میں بہادر خان شدید زخمی ہوگئے جسکے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے،فوٹو فائل

شیخ آباد میں گلبہار چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات ڈی ایس پی بہادرخان گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے دفتر جارہے تھے کہ شیخ آباد میں گلبہار چوک کے قریب نامعمول افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں بہادر خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرلیڈی ریڈنگ اسپتےال پیہنچایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اورعینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقییقات شروع کردی گئی ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں