وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک May 20, 2015
ترکمانستان کے بعد وزیر اعظم 2 دورزہ دورے پر کرغزستان جائیں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پر وسط ایشیائی ملک ترکمانستان پہنچ گئے۔

دورہ ترکمانستان پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر تجارت خرم دستگیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں، دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، حکومت وسط ایشیائی ریاستوں سے توانائی، تجارت اور زمینی رابطے بڑھانا چاہتی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ترکمانی صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں تاپے گیس منصوبے پر پیش رفت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ دورے کے دوران باہمی تعاون ، تجارت اور معیشت کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جب کہ ترکمانستان کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر کرغزستان جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں