ملالہ یوسف زئی کی زندگی کیلئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں وزیراعظم

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کو بہترین طبی سہولتیں دیں گے


ویب ڈیسک October 12, 2012
دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی کے لئے آئندہ 24گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کی اسپتال میں عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے اس کے علاج کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے دنیا میں جہاں بھی علاج کرانا پڑا حکومت اپنے خرچ پرملالہ کا علاج کرائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کررہا ہے اورقوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اورہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں