اردو کو بطورسرکاری زبان رائج نہ کرنے کے مقدمے میں وفاق کو جرمانہ

اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں سے 2 روز میں جواب مانگ لیا۔


ویب ڈیسک May 20, 2015
وفاق کی جانب سے بروقت جواب داخل نہ کرانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم. فوٹو: فائل

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج نہ کرنے سے متعلق وفاق اور صوبوں سے جواب طلب کرتے ہوئے وفاق کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں لیکن ان کی زبان بندی کردی گئی ہے جب کہ عدالت اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حوالے سے 5 بار حکم جاری کرچکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔

عدالت نے وفاق کی جانب سے بروقت جواب جمع نہ کرانے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیتے ہوئے اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں سے 2 روز میں جواب مانگ لیا جب کہ کیس کی سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں