سندھ ریونیوبورڈ نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

ایگزیٹ کو بھیجے گئے نوٹس میں 7 روز میں تمام مالی گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک May 20, 2015
ایگزیٹ کو بھیجے گئے نوٹس میں 7 روز میں تمام مالی گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

سندھ ریونیو بورڈ نے مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کی فروخت میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف دستاویزات اور ریکارڈ جمع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ سندھ بورڈ آف ریونیو نے بھی اسے نوٹس بھجوادیا۔ سندھ ریونیو بورڈ نے بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی سے مالی گوشواروں کی تمام تفصیلات 7 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ایگزیکٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں