سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد کا سبین محمود سمیت اہم شخصیات کوقتل کرنے کا اعتراف

سانحہ صفورا کا مقصد پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا تھا، دہشت گرد کا بیان


ویب ڈیسک May 20, 2015
دہشت گرد نے سبین محمود کے علاوہ پولیس اہلکارں اورڈاکٹروں کے قتل میں بھی ملوث ہے، پولیس ذرائع فوٹو:فائل

لاہور: سانحہ صفورا میں گرفتار کئے گئے دہشت گرد نے شہر میں کئی ڈاکٹرز، پولیس افسران و اہلکار اور سبین محمود سمیت کئی اہم شخصیات کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد طاہر حسین اور اس کے بھائی شاہد کا تعلق القاعدہ سے ہے، ملزم 2007 میں اپنے بھائی اور والد خادم حسین کے ساتھ دہشت گردی کے الزام میں حیدر آباد میں گرفتار ہوچکا ہے، وہ 3 سال قبل جیل سے رہا ہوا جس کے بعد وہ اپنے بھائی کے ساتھ مل کر دوبارہ وارداتیں کرنے لگا، دونوں بھائی رواں سال ناظم آباد میں میزان بینک لوٹنے میں بھی ملوث تھے تاہم اس کا بھائی شاہد چند ماہ قبل کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہر نے اپنے اعترافی بیان میں کراچی میں کئی ڈاکٹرز، پولیس افسران و اہلکار اور سبین محمود سمیت دیگراہم شخصیات کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے، دہشت گرد طاہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے گروپ نے کئی دن تک سانحہ صفورا میں نشانہ بنائی گئی بس کی ریکی کی اور پھر اس کی منظم منصوبہ بندی کی گئی، اس حملے کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، اس کے علاوہ دہشت گرد طاہر نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر بھی حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں