پاکستان اور ترکمانستان کا دو طرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکمانستان تجارت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، نوازشریف

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان میں موجود ہیں- فوٹو،پی آئی ڈی

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں ترکمانستان کے ساتھ تعلقات پر فروغ دینا چاہتا ہے۔


اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترک صدر سے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور ترکمانستان تجارت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں جب کہ علاقائی تعاون پردونوں ملک یکساں سوچ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے رابطے بڑھانے پراتفاق بھی کیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم 2 روزہ دورے پر ترکمانستان میں موجود ہیں اور کل وہ کرغزستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ کرغز صدر سے ملاقات کے بعد مفاہمت کی چند یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔
Load Next Story