صدر براک اوباما کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

براک اوباما دنیا کے واحد شخص ہیں جنہوں نے ٹویٹر پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ فالوورز بنائے


ویب ڈیسک May 20, 2015
اس سے قبل صدر اوباما کے ٹویٹس وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھیجے جاتے تھے، فوٹو:فائل

براک اوباما نے امریکی صدر منتخب ہونے کے 6 سال بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تو صرف 5 گھنٹوں میں ان کے 10 لاکھ فالوورز بن گئے جس کے باعث اوباما سب سے کم وقت میں اتنے فالوورز بنانے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔

براک اوباما کے ٹویٹر ہینڈل کو POTUS کا عنوان دیا گیا ہے جس پر امریکی صدر گزشتہ روز 6 سال بعد واپس آئے اور ٹویٹر پر ان کی واپسی کے بعد صرف 5 گھنٹوں میں امریکی صدر کے 10 لاکھ فالوورز بنے جو اتنے کم وقت میں لاکھوں فالوورز بننے کا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق اس سے قبل صدر اوباما کے ٹویٹس وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھیجے جاتے تھے تاہم اب نئے اکاؤنٹ پر فعل ہونے کے بعد امریکی صدر نے باضابطہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی تصدیق کی تھی۔ امریکی صدر کو دیئے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اب آئندہ سال نئے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے امریکی صدر بھی یہی اکاؤنٹ استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اداکار رابرٹ ڈونے جونیئر نے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ فالوورز بنائے تھے جب کہ گلوکارہ کیٹی پیری کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد 7 کروڑ ہے جو ایک ریکارڈ ہے اور دوسرے نمبر پر جسٹن بیبر کے فالوورز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں