قومی اسمبلی میں بلوچستان پر آل پارٹیز کمیشن بنانے کی قرارداد منظور

یہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی چال نہیں بلکہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے درست اقدام ہے، چوہدری نثار علی خان

یہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی چال نہیں بلکہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے درست اقدام ہے، چوہدری نثار علی خان فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی نے بلوچستان پر آل پارٹیز کمیشن بنانے کی قرارداد منظور کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ کمیشن ناراض بلوچ قیادت کو مذاکرات پر آمادہ کرے۔


قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کے زاہد حامد نے پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل آل پارٹیز کمیشن تشکیل دیا جائے جو ملک سے باہر موجود بلوچ قیادت کو بات چیت پر تیار کرے اورایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی چال نہیں بلکہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے درست اقدام ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story