ملالہ پرحملے کا افسوس ہے مگرڈرون حملوں میں ہلاکتوں پرمذمت کون کرے گا مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کبھی ملالہ اور کبھی سلالہ کوبنیاد بنا کرایک طبقے کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


ویب ڈیسک October 12, 2012
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈرون حملوں اور بم دھماكوں کے نتیجے میں ہزاروں كی تعداد ميں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچكے ہيں اس حوالے سے بھی ہمدردی كا اظہاركيا جانا ضروری ہے۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملالہ یوسف زئی پرحملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پرمذمت کون کرے گا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےانہوں نے ملالہ پرحملےکی مذمت کرنے والوں میں سے کچھ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کےہاتھ خون سے رنگےہیں کیو نکہ جب مسجدوں پربمباری ہوتی ہےتووہ اس کی مذمت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور بم دھماكوں کے نتیجے میں ہزاروں كی تعداد ميں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچكے ہيں اس حوالے سے بھی ہمدردی كااظہاركياجانا ضروری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کبھی ملالہ اور کبھی سلالہ کوبنیاد بنا کرایک طبقے کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ پرحملہ ظالمانہ اقدام ہے اور یہ پختونوں کی راویت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |