پی آئی اے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے درمیان معاملات کی نگرانی کا معاہدہ طے پاگیا

پی آئی اے میں خریداری سمیت مختلف شعبوں میں خورد برد کی جارہی ہے، ٹرانسپیرنسی ‏انٹر نیشنل کے چیئر مین عادل گیلانی


ویب ڈیسک October 12, 2012
پی آئی اے میں خریداری سمیت مختلف شعبوں میں خورد برد کی جارہی ہے، ٹرانسپیرنسی ‏انٹر نیشنل کے چیئر مین عادل گیلانی فوٹو: فائل

پی آئی اے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پی آئی اے کے ‏معاملات کی نگرانی کرے گا۔


‏پی آئی اے کے قائم مقام ایم ڈی کیپٹن جنید یونس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کم ‏عرصے میں پی آئی اے کو ایسے خطوط پر استوار کریں گے کہ لوگ پروازوں کی روانگی سے اپنی ‏گھڑیوں کا وقت ملائیں گے۔


اس موقع پر ٹرانسپیرنسی ‏انٹر نیشنل کے چیئر مین عادل گیلانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں خریداری سمیت مختلف شعبوں میں خورد برد کی جارہی ہے ‏جس کے باعث پی آئی اے کو مسلسل خسارے کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں