مکہ معظمہ میں 2017تک دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد ہوٹل قائم ہو جائے گا
12 عمارتوں پرمشتمل ہوٹل دنیا میں سب سے بلند ترین اور مراکش کے شہر اندلس کے گنبدوں کی طرز پر تعمیرکیا جائے گا
مکہ معظمہ میں 2017 تک دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد ہوٹل تعمیرکیا جائے گا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ''ابراج قدائی'' (Abraj Kudai) نامی اس ہوٹل کے 10 ہزار کمرے،70 ریسٹورنٹس ، کانفرنس ہال اور سپرمارکیٹس ہونگی۔ 12 عمارتوں پرمشتمل مذکورہ ہوٹل دنیا میں سب سے بلند ترین اور مراکش کے شہر اندلس کے گنبدوں کی طرز پر تعمیرکیا جائے گا۔
ہوٹل کی 10 عمارتوں میں 4 ٹاورز میں رہائشی اپارٹمنٹس ہونگے جب کہ باقی دو عمارتوں میں فائیواسٹار کمرے اور شاہی رہائشی اپارٹمنٹس پرمشتمل ہونگے۔ اس شاندار اور منفرد ہوٹل کی چھت پر ہیلی پیڈ بھی بنائے جائیں گے۔