عمراکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام کو غلط قرار دے دیا

میرا ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت کبھی کسی سے کوئی اختلاف رہا نہ ورلڈکپ کے دوران ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی، عمراکمل


Sports Reporter May 21, 2015
میرا ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت کبھی کسی سے کوئی اختلاف رہا نہ ورلڈکپ کے دوران ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی، عمراکمل۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عمراکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام غلط قرار دیدیا، ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ یہ بات درست نہیں کہ ورلڈکپ کے دوران فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے مجھ سمیت3پلیئرز کے خراب رویے پر استعفے کی دھمکی دی تھی۔

عمراکمل کا کہنا تھا کہ میرا کسی کے ساتھ بھی اس نوعیت کا کوئی جھگڑا یا اختلاف نہیں رہا، بدقسمتی سے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپایا تاہم ایک ففٹی سمیت مشکل وقت میں چند بہتر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا، ڈراپ کیے جانے کی وجوہات کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس بارے میں تو سلیکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں، میرا ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت کبھی کسی سے کوئی اختلاف رہا نہ ورلڈکپ کے دوران ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔