انگلینڈ میں امیچر میچ کے دوران نوبال کو ہینڈل کرنے پر بیٹسمین آؤٹ قرار
کرکٹ قوانین کے تحت کسی بھی بیٹسمین کو گیند کو ہاتھ لگانے سے قبل قریب میں موجود فیلڈر سے اجازت لینا چاہیے
انگلینڈ میں ایک امیچر میچ کے دوران نوبال کو ہینڈل کرنے پر بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
یہ واقعہ ہیمپشائر میں پیش آیا جہاں پرلیمنگٹن کی جانب سے 35 سالہ برین ڈربی شائر بیٹنگ کررہے تھے، امپائر کی جانب سے ایک گیند کو نو قرار دیا گیا، جس پر برین نے گیند کو بیٹ سے ہلکا سا کلپ کیا اور پھر فیلڈرز کی جانب تھرو کردی۔ جس پر فیلڈنگ سائیڈ نے ان کے خلاف اپیل کی اور امپائر نے برین کو آؤٹ قرار دے دیا۔
کرکٹ قوانین کے تحت کسی بھی بیٹسمین کو گیند کو ہاتھ لگانے سے قبل قریب میں موجود فیلڈر سے اجازت لینا چاہیے، نوبال قرار پانے والی گیند پر اگرچہ بولڈ، کیچ اور ایل بی ڈبلیو نہیں ہوسکتا مگر اسے 2مرتبہ ہٹ یا ہینڈل کرنے پر آؤٹ دیا جاسکتا ہے۔ برین نے کہا کہ قوانین واضح ہیں، امپائر نے کچھ غلط نہیں کیا مگر حریف سائیڈ کو گیم اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔