پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول

لٹیروں کےگروپ نے عامر خان کو خوفزدہ کرنےکےلئے دھمکی آمیز ویڈیوجاری کی ہےجس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے


ویب ڈیسک October 12, 2012
برمنگھم کےبدنام زمانہ لٹیروں کے گروپ نے دھمکی آمیز ویڈیو میں کہا ہے کہ اگر انہوں نےشہرمیں قدم بھی رکھا توانہیں جان سےماردیاجائےگا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سابق عالمی باکسنگ چیمپئن اورپاکستانی نژاد برطانوی شہری عامر خان کو برمنگھم کےبدنام زمانہ لٹیروں کے گروپ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگرانہوں نےشہرمیں قدم بھی رکھا توانہیں جان سےماردیاجائےگا۔

عامر خان پچھلے دنوں باکسنگ پریکٹس کےبعد اپنےچھوٹے بھائی ہارون کےساتھ گھر واپس جا رہے تھے کہ 6 لٹیروں نےاسلحےکےزورپرانہیں یرغمال بنا کران کی گاڑی چھیننےکی کوشش کی جس پر باکسرعامرخان نے مزاحمت کرتے ہوئے ان ڈاکوؤں کی پٹائی کردی۔

لٹیروں کے اس گروپ نے عامر خان کو خوفزدہ کرنےکےلئے دھمکی آمیز ویڈیوجاری کی ہےجس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں