
راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر آصف زرداری فاضل جج کے روبرو پیش ہوئے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل کی جانب سے اپنے موکل کو حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے 2 جون کو سرکاری گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس 2001 میں دائر کیا گیا تھا تاہم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کا نام مقدمے سے خارج کردیا گیا تھا
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔