داعش نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کرلیا
شام کے سرکاری ٹی وی نے صدر بشار الاسد کی افواج کی جانب سے شہر خالی کرنے کی تصدیق کردی ہے
داعش نے صدر بشارالاسد کی فوج اور ان کے اتحادی جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد شام کے تاریخی شہر پالمیرا المعروف تدمر پر قبضہ کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے پالمیراپر قبضے کے لیے 13 مئی کو حملے کا آغاز کیا تھا۔ ایک ہفتے کی لڑائی کے بعد داعش نے شہر کے مرکزی اسپتال کے علاوہ شمالی اور مغربی علاقوں قبضہ کرلیا ہے تاہم مشرقی حصے میں اب بھی پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے فوج کی جانب سے شہر خالی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب شہر میں لڑائی کے نتیجے میں پانی کی قلت ہوچکی ہے اور لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔ جن میں سے بڑی تعداد میں لوگ شاہراہوں اور بازاروں میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ پالمیرا کے نوادرات کو ریگستان کی دلہن بھی کہا جاتا ہے۔ اس شہر کی تاریخی عمارتیں دوسری صدی عیسوی میں تعمیر ہوئیں اور وہ یونانی، ایرانی اور رومن فن تعمیر کا حسین امتزاج ہیں۔