خطے میں امن استحکام اورخوشحالی کےخواہاں ہیں وزیراعظم نواز شریف
پاکستان اور کرغزستان کی تاریخ ، ثقافت اور مذہب مشترک ہیں, وزیراعظم
MUMBAI:
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان خطے میں امن ،استحکام اور خوشحالی کےخواہاں ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اپنے کرغیز ہم منصب تیمیر سریویو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کرغزستان کے عوام کی طرف سے اپنے ملک میں جمہوری کلچر اور اقدار کو پروان چڑھانے کے حوالے سے دکھائی جانے والی سیاسی بالغ نظری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کی تاریخ ، ثقافت اور مذہب مشترک ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔
اس سے پہلے جب وزیراعظم نواز شریف بشکیک پہنچے تو کرغزستان کے وزیراعظم تیمیر سریویو نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔