اچھا پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے شاہد آفریدی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور زمبابوے ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی


ویب ڈیسک May 21, 2015
ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کیلئے جیت کا دعویٰ کرنا آسان نہیں، کپتان شاہد آفریدی؛ ایکسپریسن نیوز

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے جب کہ 6 سال بعد اپنی سرزمین پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے جب کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کے لئے جیت کا دعویٰ کرنا آسان نہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور زمبابوے ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے جب کہ 6 سال بعد اپنی سرزمین پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے اور اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ملک میں کھیلنا کا موقع ملنا اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کے لئے جیت کا دعویٰ کرنا آسان نہیں لہذا بھرپور محنت سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیلنٹڈ لڑکوں کو منتخب کیا ہے لہذا انہیں لڑکوں سے ٹیم کمبی نیشن بنائیں گے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کی تیاری کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔ محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اب تمام کھلاڑیوں کا انتخاب پرفارمنس کی بنیاد پر ہی ہوگا جو لڑکا اچھا نہیں کھیلے گا وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا تاہم سلیکٹرز سے درخواست کی ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے 3 ماہ قبل ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے تاکہ لڑکے مکمل اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں شریک ہوں اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔

دوسری جانب زمبابوین کپتان چگمبورا کا کہناتھا کہ زمبابوین ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور پاکستان کے کوچ بھی رہ چکے ہیں جس کا ہمیں ایڈوانٹیج حاصل ہے جب کہ میدان میں جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی جیت بھی اسی کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں