شہروں میں بھی دہشت گردوں کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی آرمی چیف
آپریشن ضرب عضب میں ہمیں شاندار کامیابیاں ملیں کیوں کہ صرف محفوظ پاکستان ہی ترقی کر سکتا ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف آج کیلیے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ہے کیونکہ صرف محفوظ پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہو سکتا ہے جب کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں شاندارکامیابیاں ملی ہیں جن کے باعث شہری علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کمانڈنٹ اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلیے سیاسی قبولیت کا ماحول پیدا ہو چکا ہے، جنگ صرف فوج نہیں لڑتی پوری قوم کی کوششیں شامل ہوتی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات مشکل اور کثیر الجہت ہیں، روایتی طریقہ کار اور جواب قابل عمل نہیں رہا۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ہمارے آج کیلیے نہیں بلکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بچانے کیلیے ہے ۔ جنگیں صرف فوج نہیں بلکہ پوری قوم مل کر لڑا کرتی ہیں، اس میں قوم کی کوششیں شامل ہوتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، پاکستان کو اس وقت درپیش سیکیورٹی خدشات انتہائی مشکل اور کثیر الجہت ہیں ان سے نمٹنے کیلیے اب روایتی طریقہ کار اور جواب قابل عمل نہیں رہا۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیوں سے شہری علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلیے سیاسی قبولیت کا ماحول پیدا ہو چکا ہے، آپریشن ضرب عضب نے سیاسی قیادت کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا موقع فراہم کیا، ہم نے دہشت گردوںکی کمر توڑ دی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qzd5i_army-chief_news