سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
13 مئی کو دہشت گردوں کی صفورا گوٹھ میں بس میں گھس کرفائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اورمتعدد ہوگئے تھے
QUETTA:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا گوٹھ کے 4 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ صفورا گوٹھ کے چاروں ملزمان کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔ اس موقع پرپولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان ڈکیتی اورپولیس پرحملوں میں بھی ملوث ہیں اس لئے انہیں 30 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جس پرعدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 13 مئی کو صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری کی بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔