بچن خاندان کی سنگاپور میں71 ملین ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری  

بچن خاندان نے آن لائن رقم کی لین دین کرنے والی سنگاپور کی فرم زدوڈاٹ کوم میں سرمایہ کاری کی ہے


ویب ڈیسک May 21, 2015
امیتابھ بچن کی جانب سے فرم پراعتماد کے اظہار پر ان کا شکرگزار ہوں، فرم مالک، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان نے سنگاپور کی فرم میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔

بالی ووڈ کے ستاروں کی آئی پی ایل اور دیگر ایونٹ میں سرمایہ کاری کے بعد بھارتی فلم نگری کے باقی اداکاروں میں بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔اسی طرح بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان نے سنگاپور میں 71 ملین ڈالرز کی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

بچن خاندان نے آن لائن رقم کی لین دین کرنے والی سنگاپور کی فرم زدوڈاٹ کوم میں سرمایہ کاری کی ہے جب کہ اس موقع پرفرم کے مالک کا کہنا تھا کہ میں امیتابھ بچن کی جانب سے فرم پراعتماد کے اظہار پر ان کا شکرگزار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |