دستخط آپ کی شخصیت کو ظاہرکرتے ہیں

تیزی سے لکھے جانے والے دستخط جس میں الفاظ پہچانے نہ جاتے ہوں وہ دماغی پھرتی اور ذہنی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2015
دستخط کے نیچے لکیر کھینچنے والا شخص خود کو اہمیت دیتا ہے۔فوٹو فائل

ماہرین کے مطابق کسی کے دستخط اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتے ہیں کیونکہ دستخط کی معمولی تفصیلات نہ صرف معنی خیز ہوتی ہیں بلکہ کسی بھی شخص کے کیریئر پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/mark-zuck/mark-zuck.webp

اگر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے دستخط کو دیکھاجائے تو انکشاف ہوگا کہ وہ اپنے نام کے پہلے چند حروف اور وہ بھی بڑے الفاظ ( کیپٹل ورڈز) میں ہیں۔ تحریر کے ماہرین کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ وہ اعتماد سے بھرپور، بلند حوصلے والے ہیں اور اپنی ذات میں سمٹے ہوئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/steve-jobs/steve-jobs.webp

دنیا کے نامور موجد اور ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کا دستخط اوپر کی جانب اٹھتا دکھائی دیتا ہے اور اس کے کنارے نوکدار ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں آگے کی جانب دیکھتے ہیں ان میں صبر کم ہے اور طبیعت میں جارحیت ہے۔

https://img.express.pk/media/images/bill-gates/bill-gates.webp

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے دستخط پڑھنے میں آسان اور متوازن ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ انکساری رکھتے ہیں لیکن بالکل راست باز ہیں ۔ دستخط میں پہلا بڑا حرف ان کی پراعتمادی کو ظاہر کرتا ہے۔

دستخطوں میں چھپے راز:

ماہرین کے مطابق تیزی سے لکھے جانے والے دستخط جس میں الفاظ پہچانے نہ جاتے ہوں وہ دماغی پھرتی اور ذہنی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں جب کہ پڑھا جانے والا واضح حروف کا دستخط بتاتا ہے کہ وہ شخص کھلا اور راست گو ہے۔ کسی دستخط کے نیچے لکیر کھینچی ہو تو وہ شخص خود کو اہمیت دیتا ہے جب کہ دستخط انڈرلائن نہ ہو تو وہ شخص لوگوں میں اپنی کامیابیاں کا ذکر کرنا پسند کرتا ہے اس کے علاوہ دستخط میں نوکدار لکیریں بے صبری اور غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔

دستخط اگربتدریج اوپرکی جانب جارہا ہو تو عزم اور مستقبل کی جانب نظر رکھنے کو ظاہرکرتا ہے جب کہ ڈھلان کی طرح نیچے جاتا دستخط مایوسی، ملاقات سے گریزاں اور خطرات مول نہ لینے کی علامت ہے جب کہ دستخط پر فل اسٹاپ کاروباری صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں