بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن

شاہ رخ خان کئی ماہ سے بائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد اور سوجن کی تکلیف میں مبتلا تھے

بالی ووڈ اسٹار کو جمعے کے روز اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، فوٹو:فائل

PESHAWAR:
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کئی ماہ سے بائیں گھٹنے میں درد اور سوجن کی تکلیف میں مبتلا تھے تاہم 2 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق شاہ رخ خان کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں جمعے کے روز اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان کا فلم ''را ون'' کی شوٹنگ کے دوران بھی کندھے کا آپریشن کیا گیا تھا۔
Load Next Story