بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن

شاہ رخ خان کئی ماہ سے بائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد اور سوجن کی تکلیف میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک May 21, 2015
بالی ووڈ اسٹار کو جمعے کے روز اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، فوٹو:فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کئی ماہ سے بائیں گھٹنے میں درد اور سوجن کی تکلیف میں مبتلا تھے تاہم 2 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق شاہ رخ خان کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں جمعے کے روز اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان کا فلم ''را ون'' کی شوٹنگ کے دوران بھی کندھے کا آپریشن کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں