پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ہمایوں سعید

آج پاکستان میں فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سنیما کی جانب متوجہ ہورہے ہیں، ہمایوں سعید


Cultural Reporter May 22, 2015
پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے لیکن فارمولا اور روایتی فلموں سےدور رہنا ہوگا، ہمایوں سعید۔ فوٹو: فائل

DUBAI: اداکار وہ ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید سنیماؤں کے قیام کے بعد فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا، اور کامیابی ملی ہے ، فلم بینوں کو اگر سنیماؤں میں اچھا ماحول ملے گا تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ فلم دیکھنے ضرور آئیں گے یہ بات انہوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کہی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ فلم آج کے دور میں بہترین تفریح ہے،پہلی فلم ''میں ہوں شاہد آفریدی'' کی کامیابی کے بعد مجھے بہت حوصلہ ملا مجھے اندازہوا کہ لوگ اچھی اور معیاری فلم دیکھنا چاہتے ہیں اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم پیش رفت تھی،آج پاکستان میں فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سنیما کی جانب متوجہ ہورہے ہیں، مجھے پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے لیکن فارمولا اور روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں