چینی شہری کی محبت مردہ بیوی کوبیڈ روم میں رکھ لیا
چین میں کسی بھی لاش کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن تک پاس رکھا جاسکتا ہے،پولیس نے ماؤڈ کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا ہے
چینی شخص نے چھ ماہ قبل فوت ہونے والی اپنی بیوی کو خصوصی برفیلے تابوت میں ڈال کر اپنے بیڈ روم میں رکھا ہوا ہے اور اس عجیب و غریب رہائشی انتظام پر اب تک لاکھوں خرچ کرچکا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ شوان کا رہائشی جیانگ ماؤڈنامی شخص اپنی مردہ بیوی کو برفیلے تابوت میں محفوظ کرنے اور اپنے بیڈ روم میں رکھنے کے لیے اب تک دس ہزار یووان خرچ کرچکا ہے اور دنیا سے رخصت ہونے والی بیوی کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کے لیے مذید اخراجات کرنے پر بھی تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیانگ ماؤڈ کہنا ہے کہ اس کی بیوی یانگ ہاؤکائنگ گزشتہ برس دسمبر میں بیماری کے باعث دنیاسے کوچ کر گئی تھی اور اس نے اس کے ساتھ وفا کرنے کرنے اور ہمیشہ ساتھ رکھنے کا وعدہ کیا تھا اس کے مرنے کے بعد اس نے اپنے اس وعدے پر عمل کرے ہوئے بیوی کی لاش کو خصوصی طور پر تیارکردہ برفانی تابوت میں محفوظ کرکے اپنے آبائی گھر میں رکھا ہوا ہے اور وہ روزانہ سونے سے پہلے اپنی بیوی کی لاش کے ساتھ باتیں کرتا ہے جب کہ گھر کے دیگر افراد اور بچے بھی دن بھر ان کی اہلیہ کے تابوت کے پاس ہی کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین میں کسی بھی لاش کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن تک پاس رکھا جاسکتا ہے جس پر پولیس نے جیانگ ماؤڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ۔