پاکستانی ٹیم2271 دن بعد اپنی سرزمین پرکسی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی

زمبابوین ٹیم ایک برس سے زائد عرصے بعد ٹوئنٹی 20 میچ میں حصہ لے گی۔


Sports Desk May 22, 2015
زمبابوین ٹیم ایک برس سے زائد عرصے بعد ٹوئنٹی 20 میچ میں حصہ لے گی۔ فوٹو: فائل

LONDON: پاکستانی ٹیم2271 دن بعد اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف میچ کھیل رہی ہے۔

آخری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کا میدان یہاں پر 2 مارچ 2009 کو سجا تھا جبکہ اگلے روز سری لنکن ٹیم پر فائرنگ ہوگئی تھی۔ زمبابوین ٹیم ایک برس سے زائد عرصے بعد ٹوئنٹی 20 میچ میں حصہ لے گی۔

آخری بار اس نے ورلڈ ایونٹ میں حصہ لیا تھا، گذشتہ 2برس کے دوران زمبابوے نے صرف 5 مختصر طرز کے میچز کھیلے ہیں، پاکستان سے ہرارے میں منعقدہ دونوں مقابلوں میں زمبابوے کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں