ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سے صفیں درست کرلیں
میزبان پلیئرزنے زیادہ توجہ فیلڈنگ پر مرکوز رکھی، مشتاق نے اسپنرز کو مشورے دیے
KARACHI:
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی معرکے سے قبل پاکستان اور زمبابوے نے بھرپور پریکٹس سے اپنی صفیں درست کرلیں،میزبان ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا،پلیئرزنے زیادہ توجہ فیلڈنگ پر مرکوز رکھی، مشتاق احمد نے اسپنرز کو مشورے دیے، مہمان سائیڈ بیٹنگ پریکٹس کرتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پریکٹس کے آخری موقع سے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے خوب فائدہ اٹھایا، فٹبال سے وارم اپ ہونے کے بعد ٹرینرز کی نگرانی میں ہلکی پھلکی ورزش کی گئی، بعدازاں گرین شرٹس نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلیے کام کیا، شادی کے بعد اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے والے نائب کپتان سرفراز احمد نے گلوز سنبھال کر طویل سیشن کیا، وہ ڈائیو لگا کر کئی گیندوں کو قابو میں کرتے دکھائی دیے، اس دوران دیگر فیلڈرز کو کیچنگ پریکٹس کرائی گئی۔
بعد ازاں احمد شہزاد اور عمر اکمل سمیت بیٹسمین نیٹ میں سرگرم ہوئے تو وہاب ریاض اور بلاول بھٹی انھیں تیز گیندوں و بائونس سے پریشان کرتے دکھائی دیے،ورلڈکپ میں تہلکہ مچانے والے پیسر بڑے ردھم میں اور پُر جوش نظر آرہے تھے، سری لنکا میں اے ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے عماد وسیم نے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ اسپن بولنگ جاری رکھی۔
اس دوران مشتاق احمد کی نگاہیں دونوں کی کارکردگی پر مرکوز رہیں، انھوں نے مشوروں کا سلسلہ بھی جاری رکھا، دوسری جانب زمبابوے کے چند کھلاڑی فیلڈنگ میں مصروف رہے جبکہ دیگر باری باری بیٹنگ کیلیے آتے رہے، پاکستان کے انڈر19کرکٹرز ایک بار پھر انھیں پریکٹس کرانے کے لیے موجود تھے،کوچ ڈیو واٹمور پہلے خود وارم اپ ہوئے،اس کے بعد اونچے اسٹروکس کھیلنے والے بیٹسمینوں کی خامیاں بتاتے رہے، معاون اسٹاف بھی نیٹ میں تھرو بال سے بولڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن صرف ایک بار ہی کامیابی نصیب ہوئی۔