فائرنگ اور تیزاب کے حملے میں 3 اہل تشیع طالبعلم زخمی
لوئر کرم میں درانی کے مقام کے نزدیک نامعلوم افراد نے گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی
کوہاٹ سے پارا چنار جانے والی طالبعلموں کی گاڑی پر فائرنگ اور تیزاب سے کئے گئے حملے میں 3 طالبعلم زخمی ہو گئے جن کا تعلق اہل تشیع فرقے سے ہے۔
حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ نبیلہ نے پارا چنار میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ لوگ امتحان کے بعد کوہاٹ یونیورسٹی سے اپنے اپنے گھر جا رہے تھے کہ لوئر کرم میں درانی کے مقام کے نزدیک نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی، شدت پسندوں نے طالبعلموں پر تیزاب بھی پھینکا۔
ڈاکٹر مشہد علی نے بتایا کہ حملے میں تین طالبعلم زخمی ہوئے جن میں سے دو تیزاب سے زخمی ہوئے جبکہ ایک طالبعلم گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو بھی لوئر کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کی بس پرفائرنگ سے تین اہل تشیع افراد زخمی ہوئے تھے۔