ملالہ کے بیرون ملک علاج کے لئے اقدامات مکمل ہیں رحمان ملک

نیورو کے ماہرین سےرابطے میں ہیں اور ضرورت پڑی تو انہیں بلالیا جائے گا، وزیر داخلہ

نیورو کے ماہرین سےرابطے میں ہیں اور ضرورت پڑی تو انہیں بلالیا جائے گا، وزیر داخلہ فوٹو: ثناء/فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صدرکی ہدایت پرملالہ کے بیرون ملک علاج کے اقدامات مکمل ہوگئے ہیں۔


کراچی ایئر پورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے لئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیورو کے ماہرین سےرابطے میں ہیں اور ضرورت پڑی تو انہیں بلالیا جائے گا۔

رحمان ملک نے کہا کہ میران شاہ کے بعد اب وزیرستان دہشت گردی کاحب بن گیا ہے تاہم وہاں آپریشن کا فیصلہ حکومت اور فوج مل کر کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story