21نیٹو کنٹینرز سے30لاکھ ڈالر کے 18ہیوی جنریٹرز غائب

کنسائمنٹس سے جنریٹرز غائب کرنے کا مقصد پاکستان کوبدنامی سے دوچار کرنا تھا


Ehtisham Mufti May 22, 2015
غائب ہونے والے کنسائمنٹس کی مالیت30 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی نے افغانستان میں نیٹواور امریکی فورسز کے زیراستعمال ہیوی جنریٹرز کی دبئی فرضی روانگی کا سراغ لگاتے ہوئے نیٹوکے21 کنٹینرزجس کے2 لاٹ میں18 ہیوی جنریٹرز اور اس کے فاضل پرزہ جات ظاہر کیے گئے تھے کی افغانستان سے امپورٹ ہوکرکراچی بندرگاہ پر واقع پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے ذریعے دبئی روانہ ہونے تھے۔

ڈائریکٹوریٹ کے باخبر ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ مذکورہ کنسائمنٹ کی گڈزڈیکلیئریشن کلیئرنگ ایجنٹ میسرز غنی انٹرنیشنل باڑہ پشاور اور میسرز پیرزادہ انٹرنیشنل کراچی نے فائل کی تھی، ڈائریکٹریٹ نے ایک خفیہ اطلاع پر مذکورہ کنسائمنٹ کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے فوری طور پر فزیکل ایگزامنیشن کی تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ کنٹینرز میں جنریٹنگ سیٹس موجودہی نہیں ہیں جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ متعلقہ بانڈڈ کیریئر کی ملی بھگت سے جنریٹنگ سیٹس غائب کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کیونکہ مذکورہ 18 بڑے جنریٹرز اور ان سے متعلقہ سازوسامان پر مشتمل کنسائمنٹس طورخم کے راستے دبئی بھجوانے کے لیے بطور ٹرانزٹ پی آئی سی ٹی کراچی پورٹ پر لائی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کنسائمنٹس سے جنریٹرز غائب کرنے کا مقصد درحقیقت دبئی پہنچنے پر پاکستان کوبدنامی سے دوچار کرنا تھا اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ نیٹو اور امریکی فورسز کے زیراستعمال مذکورہ ہیوی جنریٹرز افغانستان سے لوڈ ہی نہیں کیے گئے بلکہ اس کی جگہ کنسائمنٹ کے ساتھ فرضی گڈزڈیکلیئریشن اور پیکنگ لسٹ منسلک کرکے پاکستانی حکام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا جواز تراشنے کی کوشش کی گئی ہے جسے محکمہ کسٹمزکے ڈائریکٹریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ نے ناکام بنادیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ غائب ہونے والے کنسائمنٹس کی مالیت30 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں