ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے

سائبر کرائم ماہرین نے کمپیوٹرز کی ڈی کوٹنگ کا عمل شروع کردیا۔


ویب ڈیسک May 22, 2015
سائبر کرائم ماہرین نے کمپیوٹرز کی ڈی کوٹنگ کا عمل شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: لاہور اور اسلام آباد سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات مزید تیز کردیں جس کے پیش نظر لاہور اور اسلام آباد سے سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ ہیڈ آفس پہنچ گئے اور انہوں نے کمپیوٹرز کی ڈی کوٹنگ کا عمل شروع کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں جعلی ڈگریوں کی فروخت سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں