فلم کنگ فو یوگامیں جیکی چن کے ساتھ کام نہیں کر سکتا عامرخان

فلم "کنگ فو یوگا" بھارت اورچین کے اشتراک سے بننے والی فلم ہے جس میں عامر خان نے کام سے انکار کیا


ویب ڈیسک May 22, 2015
اپنی نئی فلم "دنگال" کی مصروفیت کے باعث کسی اور پراجیکٹ کو وقت نہیں دے سکتا،عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت اور چین کے اشتراک سے بننے والی فلم "کنگ فو یوگا"میں جیکی چن کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامرخان کا کہنا تھا کہ بطوراداکارجیکی چن ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اوران کے ساتھ فلم میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے تاہم اس وقت وہ اپنی نئی فلم "دنگال" کی مصروفیت کے باعث کسی اور پراجیکٹ کو وقت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم دنگال میں ایک ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کشتی بھی سیکھ رہے ہیں اوراپنی تمام تر توجہ صرف اس فلم پر ہی مرکوز کررکھی ہے جس کی وجہ سے وہ کسی اورپراجیکٹ کے ساتھ انصاف نہیں کرپائیں گے۔

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے اشتراک سے "کنگ فو یوگا" کے نام سے بننے والی اس فلم میں بھارتی ثقافت اورچینی مارشل آرٹ کودکھایا جانا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔