قائد اعظم ریذیڈینسی پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

واقعے میں ملوث 11 میں سے 9 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ


ویب ڈیسک May 22, 2015
ملزم کے خلاف زیارت تھانے میں پہلے سے مقدمہ درج ہے، پولیس، فوٹو: فائل

پولیس نے قائد اعظم ریزیڈینسی پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث 9 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ قمبرانی روڈ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ان ملزمان میں قائداعظم ریذیڈنسی حملے میں ملوث ملزم بھی شامل ہے جسے ہزار گنجی سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی احمد گورایا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف زیارت تھانے میں پہلے سے مقدمہ درج ہے جب کہ ایس ایس پی کے مطابق زیارت حملے میں ملوث 11 میں سے 9 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے آج صبح کیچی بیگ کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔