عتیقہ اوڈھو ملالہ کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے روپڑیں

میری بیٹی ہے اور مجھے اس پر قاتلانہ حملے پر اتنی ہی تکلیف ہے جتنی ایک ماں کو ہوتی ہے، اداکارہ

میری بیٹی ہے اور مجھے اس پر قاتلانہ حملے پر اتنی ہی تکلیف ہے جتنی ایک ماں کو ہوتی ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

اداکارہ عتیقہ اوڈھو ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔


ذرائع کے مطابق اداکارہ عتیقہ اوڈھو معصوم ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی تقریب میں دعا کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی جس پر ان کے ساتھیوں نے ان کو دلاسہ دیا تاہم تقریب کے دوران بھی ان کی آنکھوں سے آنسو نکلتے رہے ۔

اس موقع پر عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ملالہ میری بیٹی ہے اور مجھے اس پر قاتلانہ حملے پر اتنی ہی تکلیف ہے جتنی ایک ماں کو ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ساری قوم کی بیٹیاں اس کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں اور خدا کی ذات پر یقین ہے کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہو کر پھر سے علم کی شمع روشن کریگی ۔
Load Next Story