امریکا میں رانگ نمبر نے منشیات فروش کو قانون کے جال میں پھنسا دیا

منشیات فروش نے نشہ آور چیزیں بیچنے کے لیے غلط نمبر پر میسج کردیا جو انویسٹی گیشن اہلکار کا نکلا


ویب ڈیسک May 22, 2015
گرفتار شخص کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی، فوٹو:فائل

امریکا میں ایک منشیات فروش نے منشیات بیچنے کا میسج غلط نمبر پر بھیج دیا جس کے بعد وہ قانون کے شکنجے میں پھنس گیا۔

امریکا میں منشیات فروش نے اپنے موبائل فون سے ایک شخص کو کوکین اور کریک کے متعلق ٹیکسٹ کیا جو اس کے خیال میں کسی ''رکی'' نامی شخص کا تھا لیکن وہ ریاست نارتھ کیرولینا کے بیورو آف انویسٹی گیشن کے ایک اہلکار کا موبائل نمبر نکلا جس نے نمبر موصول ہوتے ہی منشیات فروش کے خلاف کھوج شروع کردی۔

انویسٹی گیشن اہلکار نے نشہ آور ادویات خریدنے کے لیے اس منشیات فروش سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور بعد ازاں اسے چالاکی سے گرفتار کرلیا جب کہ اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں