سیلویسٹراسٹالون کا دبنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ٹویٹ میں مداحوں کو ہالی ووڈ اسٹارسیلو ویسٹر سٹالون کو فالو کرنے کا کہا


ویب ڈیسک May 22, 2015
ہا لی ووڈ اسٹار نے اپنی ٹویٹ میں سلمان خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اکٹھے ایکشن فلم میں کام کرنا چاہئے، فوٹو:فائل

WASHINGTON: ہالی ووڈ کے سپر ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹالون نے بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے مداحوں سے ٹویٹ میں کہا کہ ''اگر کسی باہر کے ہیرو کو فالو کرنا ہے توسیلوویسٹرسٹالون کوکرو ،جو آپ کے ہیرو کا ہیرو ہے''۔



بالی ووڈ اسٹار کے ٹویٹ کے بعد ہالی ووڈ کے سپر اسٹارسیلوویسٹرسٹالون نے ٹویٹ میں سلمان خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ'' ہمیں اکٹھے ایکشن فلم میں کام کرنا چاہئے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔